: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
روس،19مارچ(ایجنسی) روسی وزارت خارجہ کے مطابق امریکی وزیر خارجہ جان کیری کا دورہ روس دونوں ممالک کے مابین باہمی تعلقات معمول پر لانے میں مددگار ثابت ہو گا۔
جان کیری تئیس اور چوبیس مارچ کو ماسکو کا دورہ کریں گے، جس دوران وہ اپنے روسی ہم منصب اور دیگر اعلیٰ رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے۔ سفارتی ذرائع کے مطابق جان کیری اس دورے کے دوران شام کے موضوع پر توجہ مرکوز کریں گے۔